وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر دلی مبارک باد پیش کی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہم پاک ملائیشیا دوست ممالک کے درمیان قریبی تعلقات مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اوردیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔