اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات،اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کو اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔