اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے پیش نظر 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف آزادی مارچ کے سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ٹریفک کیلئے متبادل پلان اندرون شہر ٹریفک رواں رہے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کیمطابق اجلاس میں تمام سی پیز اوز اور اے آئی جیز نے شرکت کی، فیض بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہو گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کیلئے استعمال کیا جائے گا، فیض آباد پر پولیس اور ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایف سی کے مزید پندرہ سو اہلکار بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔