وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سردار ریاض محمود خان مزاری کی رہائش گاہ آمد ، والد کی وفات پر اظہار تعزیت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق نگران وزیر اعظم سردار بلخ شیر مزاری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سردار بلخ شیر مزاری کی ملک کے لئے بے مثال خدمات تھیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائیگا ۔

انہوں نے مرحوم سردار بلخ شیر مزاری کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔۔