اسلام آباد(صباح نیوز):وفاقی وزیر شازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے سے سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔اس عہدے کے لئے نامزدگی پر اپنی پارٹی قیادت کی مشکور ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق سماجی نظریات کے فروغ کیلئے ہمیشہ پرعزم رہوں گی ۔