سینئر ترین کا علم نہیں ،اہم تعیناتیوں کے لیے کل تک نام فائنل ہوجائیں گے،خواجہ آصف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سمری پر قانونی پراسس جاری ہے، جس میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا سینئر ترین کا مجھے علم نہیں ہے،کل  تک نام فائنل ہو جائیں گے، اتحادیوں اور کابینہ کو بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکلز کا نہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہو گا، آپ کو پتہ ہو گا، صدر ہو یا وزیراعظم، قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہئیں

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پہلے ایک سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔