لکی مروت میں فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک


لکی مروت(صباح نیوز) پولیس، سیکورٹی فورسز اور کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی۔ وحید اللہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا ۔ اس سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔