دوحا(صباح نیوز) فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اپ سیٹ شکست دیدی۔
ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں لیکن سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔ امیر قطر سعودی پرچم اٹھائے ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے، ویڈیو وائرل، سعودی وزیر کھیل خوشی سے اچھل پڑے اورایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فال قرار دیا۔ سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری نے گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری نے دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ارجنٹائن کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شاندار رہی اور میسی جیسے سٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔
سعودی گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کر دیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔
فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔سعودی عرب کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اس دوران انہوں نے بردار اسلامی ملک کا پرچم اٹھا کر ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔امیر قطر کی سعودی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔میچ میں سعودی وزیر کھیل ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر خوشی سے اچھل پڑے اورایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔سعودی خبر رساں ادارے نے گول کے موقع پر وزیر کھیل کے خوشی کے اظہار کی تصاویر جاری کی ہیں۔