کراچی(صباح نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔