پی ٹی آئی دھرنا؛ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹادی۔