اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے واقعے پر انڈونیشیائی صدر اور ان کی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔