کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر دھرنے مطالبات کے حوالے سے وفاق وصوبائی حکومت کا رویہ منفی ،غفلت وتعصب پر مبنی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیلی ویجزملازمین کو 5ماہ کی تنخواہیں دی جائیں ۔گیس پریشر کا مسئلہ ترجیحی طور پرحل کیا جائے صوبے کے دوردرازمین شاہراہیں اورکوئٹہ کی سڑکیں گلیاں پختہ کیے جائیں ۔مصنوعی مہنگائی ،ملاوٹ ،زخیر ہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے سٹریٹ کرائمز پر قابو پائی جائے ۔ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن وکمیشن رکھوائی جائے ۔دیانت دار قیادت ہی قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بارڈرٹریڈ ،دوطرفہ آمدورفت میں آسانی وسہولت دی جائیں بلوچستان کے عوام کی مشکلات اورپریشانیوں میں حکومتی بے حسی غفلت وکوتاہی اوربدعنوانی کی وجہ سے روزبروزاضافہ ہورہا ہے حکومت غافل ،منتخب نمائندے تماشائی ،عوام پریشان ہیں ۔دیانت دارقیادت ہی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ دیانت دار لوگ سامنے آجائیں قومی دولت چندخاندان کے بجائے عوام کی حالت بدلنے ترقی وخوشحالی پر خرچ کیا جائے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکیں سیلاب متاثرین کی مدددیانت دار منصفانہ طریقے سے ممکن ہے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کو ریلیف دینے و امدادی سامان منصفانہ تقسیم کیلئے حکمرانوں کو دیانت داری کی ضرورت ہے۔ حکومتی سطح پر دیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل ومشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔
عوام کا اعتماد غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے میں ہمارے ساتھ ہیں ۔بلوچستان کے مظلوم عوام مہنگائی ،گیس وبجلی لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری سے پریشان ومشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکمران، منتخب نمائندے کرسی بچانے کیلئے سیاست کاکھیل کھیل رہے ہیں حکمرانوں وبااختیار طبقات کی لوٹ مارکی وجہ سے ہر طرف مسائل ومشکلات اورپریشانیوں نے عوام کو گھیر لیا ہے بلوچستان کے زراعت ،مال مویشی ،معیشت ،مواصلاتی نظام ،سڑکیں ،دیہات وشہروں کوحالیہ بارشوں نے بری طرح تباہ کیاجبکہ بحالی کیلئے حکومت کے پاس عالمی وقومی سطح پر بہت بڑی امداد آئی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ اسے دیانت داری سے تعمیرات ،متاثرین کی بحالی اورمتاثرین کی پریشانیاں ختم کرنے پر خرچ کی جائے ۔جماعت اسلامی ،الخدمت فائونڈیشن روزاول سے متاثرین کے دکھ دردبانٹنے وخدمت اوربحالی میں مصروف عمل ہے جماعت اسلامی عوامی مسائل ،متاثرین کی پریشانیوں کو اجاگراور حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر تی رہے گی