ساہیوال (صباح نیوز)ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشکوک کارکن کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی پاکپتن نے بتایا کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرئوف کے نام سے ہوئی ہے۔
تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔