اسلام آباد(صباح نیوز)ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا خواتین دنیاوی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دعوہ مرکز 25برس سے شاندار خدمات سرانجام دے رہاہے،
ان خیالات کا اظہار دعوہ مرکز برائے خواتین کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع ڈاکٹر نورین سحر،ڈاکٹر ساجدہ جمیل،ڈاکٹرفرید بروہی ڈاکٹر امت العزیز سمیت دیگر نے خطاب کیا،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ نے کہا خیر وشر کی کشمکش میں عورتوں کو مردوں کے شانہ بہ شانہ خیر و بھلائی کی جدوجہد کرنی چاہیے،ماں کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں ، انچارج دعوہ مرکز برائے خواتین ڈاکٹر فریال عنبرین کی سربراہی میں ملکی سطح پر خواتین کی تربیت میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج دعوہ مرکز برائے خواتین ڈاکٹر فریال عنبرین نے کہا کہ ہم25سالوں سے خواتین کی تربیت جو کافریضہ انجام دے رہے ہیں اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی پروفیسر ڈاکٹر نورین سحر چیئرپرسن انتھروپالوجی۔
افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں دعوہ مرکز برائے خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے امت مسلمہ کا سرمایہ قرار دیا انھوں نے ڈاکٹر فریال عنبرین انچارج دعوہ مرکز کو انکی خواہش کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کر پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
دعوہ مرکز کی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ جمیل انچارج دارالمنرہ،ڈاکٹر امتہ العزیز انچارج شعبہ تفسیر وعلوم القرآن اور ڈاکٹر عبدالفرید بروہی چیئرپرسن ٹرنینگ دعوہ اکیڈمی نے بھی خطاب کیا اور ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی کی نمائندگی کی۔