عمران خان کا فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے قطرکیلئے نیک خواہشات کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے قطرکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ 20 نومبر  سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے قطر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے کی میزبانی ایک مسلم ملک کر رہا ہے۔ حصہ لینے والی تمام ٹیموں کیلئے ہم نیک تمنائیں اور جذبات رکھتے ہیں!۔