عمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کرینگے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے ۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ زمینی حقائق سے بے خبراورفضامیں معلق ہیں، نہ ہاتھ آسمان پر نہ پائوں زمین پرلگ رہے ہیں ،گوٹی پھنس گئی ہے ،جی کاجاناٹھہرگیاہے ۔عمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔