ضلع قلعہ عبداللہ تاریخی زرعی صوبہ لیکن قبائلی دشمنیوں ،بجلی لوڈشیڈنگ اور خشک سالی نے بہت متاثرکیا ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ تاریخی زرعی صوبہ لیکن قبائلی دشمنیوں ،بجلی لوڈشیڈنگ اور خشک سالی نے بہت متاثرکیا حکومت قلعہ عبداللہ ضلع کے کسانوں زمینداروں کو بجلی کامتبادل ،شمسی کی فراہمی میں مددکریں سیلاب وبارش سے متاثرہ زمینداروں کسانوں اور تاجروں کے ٹیکسز معاف کرتے ہوئے ضلع کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔باربار حکومتی سطح پر بہترین نمائندگی حاصل کرنے کے باوجودقلعہ عبداللہ گلستان مئی زئی اڈہ ودیگر علاقے گیس ،بہترین تعلیمی اداروں وہسپتال کی سہولت سے محروم ہیں ۔علاقے کو دن رات میں صرف چھ آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔قبائلی دشمنیوں سے نجات ،بہتردیانت دار افراد کو منتخب کرنے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے ۔سیلاب وبارشوں نے قلعہ عبداللہ کو بہت متاثرکیا۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے دورہ قلعہ عبداللہ کے دوران جماعت اسلامی کے مقامی اجلاس ووفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکرنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع قلعہ عبداللہ کے ذمہ داران نعمت اللہ اچکزئی ،عبدالواجدا غا،حافظ طاہر نصرت ،مولانا انعام اللہ ،مولاناسمیع اللہ ودیگر شریک تھے۔

جماعت اسلامی قلعہ عبداللہ کے مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ہر فورم ہر آوازآٹھائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔قبائلی دشمنیوں نے عبداللہ سے قیمتی افراد چھین لیے زراعت ومعیشت اورمعاشرت تباہ ہوئی ۔قبائلی عمائدین ،علمائے کرام اورسیاسی جماعتیں ذاتی پارٹی مفادات سے بالاترہوکر قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے دیانت داری واخلاص اونیک نیتی سے کردار اداکریں ۔حکومت قلعہ عبداللہ کے سیلاب متاثرین کی مددکریں حکومت کے پاس سیلاب متاثرین کی مدداور بحالی کیلئے دنیابھر سے فنڈزآئے لیکن خرچ کہیں نظر نہیں آتاجو لمحہ فکریہ ہے ۔

جماعت اسلامی نے الخدمت فائونڈیشن کیلئے بلوچستان بھر کے سیلا ب متاثرین کی مددکی انشاء اللہ یہ جدوجہد جاری رہے گی عوام کے مسائل جماعت اسلامی حل کر سکتی ہے بلوچستان کے معصوم قوم واسلام پر قربان ہونے والے عوام نے قوم پرستی واسلام پرستی کے نام پر سب کو آزما لیا مگر قوم کو حقوق میسر ہوئے نہ اسلامی نظام نافذ ہوا بلکہ عوام کی حالت پہلے سے زیادہ خراب البتہ ان مقتدر پارٹی ممبران،جیالوں ،رشتہ داروں کو خوب فائدہ ملااور خوب مالا مال ہوئے جبکہ عوام پریشان ،بے روزگاری وغربت کا شکارہوئے جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھائیگی ۔عوام حقوق کے حصول انصاف کی فراہمی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں