پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی خیریت معلوم کی۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ۔۔