اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنا گیا ، فواد چودھری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا گیا ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹڑ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیتوں نے بھی رہنا ہے ان کا بھی خیال کرنا اسلام آباد کے ہر شہری کا فرض ہے، اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنایا ہے۔

واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیتے گھس آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔