اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ای وی ایم سے کرانے سے انکار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ کی شق قانون سے نکالنے کا مراسلہ لکھ دیا۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق بلدیاتی قانون سے ای ووٹنگ کی شق نکالنے کیلئے ترمیم کرائی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع محکمہ بلدیات نے بتایا کہ محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کو سمری بھجوانے پر آمادگی ظاہر کر دی ، شق تبدیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اور پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد ای وی ایم سے بلدیاتی انتخابات کرانے شق کو ختم کر دیا جائے گا۔