جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سلسلہ وار فکری و تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ


کراچی(صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت سلسلہ وار فکری و تربیتی ورکشاپ بدعنوان ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے برائے صوبہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہر صوبے میں رکھی جانے والی اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ 20 نومبر کو صوبہ جنوبی پنجاب میں ہوگی۔ ورکشاپ میں نشرواشاعت ،آئی ٹی اور حریم ادب سے وابستہ خواتین کارکنان شرکت کریں گی۔