لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہمعاشی معاملات تشدد اور گولی سے نہیں سنبھلتے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے۔ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈیفالٹ رسک بڑھتا چلا جارہا ہے، مقامی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں اور مہنگائی کی شرح بلند ترین ہے۔
حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی معاملات تشدد اور گولی سے نہیں سنبھلتے اور موجودہ رجیم کے پاس ان دو چیزوں کے علاوہ کچھ اور نہیں۔