ایک دو روز میں پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کرونگا،نوازشریف


لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ ایک دو روز میں پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کریں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف نے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔

سابق وزیراعظم سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی بڑی پیشرفت ہونے والی ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں،کہہ کر میاں نوازشریف دفتر سے گھر روانہ ہوگئے۔