کراچی کا بزرگ شہری اپنی چار بیٹیوں کے اغوا پر عدالت پہنچ گیا


کراچی(صباح نیوز)کراچی کا بزرگ شہری اپنی چار بیٹیوں کے اغوا پر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا، جہاں اس نے انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا ۔

بزرگ شہری نے بیان دیا کہ اس کی چار بیٹیاں وڈیرے اغوا کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔

برزگ نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغوا کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کردی  ۔