اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب کو بند کر نیوالی حکومت اب بند گلی میں بند ہوچکی ہے، میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کی بغیر نوٹس بندش آمریت اور فسطائی ذہنیت کی ایک اور بین مثال ہے۔عمران صاحب نے تین سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔