پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ انگریز کو یہاں سے گئے 75سال ہو گئے لیکن آج بھی پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسی لئے قوم اپنے کپتان کے ساتھ اپنی حقیقی آزادی کے لئے کھڑی ہو گئی ۔ا نہوں نے کہا کہ تمام آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو یوم تاسیس مبارک ہو۔ انشااللہ آپ سب نے مل کر اس ملک کو ایک حقیقی طور پر آزاد ملک بنانا ہے۔