برطانوی کرکٹرز عادل رشید اور معین علی کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے نکلا


اسلام آباد (صباح نیوز) برطانوی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں عادل رشید اور معین علی کا خاندانی پس منظر میرپور آزاد کشمیر سے ہے ۔

عادل رشید بریڈ فورڈ میں پیدا ہوئے تاہم خاندان کا تعلق میرپور سے ہے اسی طرح معین بھی برمنگھم  میں پیدا ہوئے ان کا خاندان بھی میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھتا ہے ۔

پاکستانی نژاد عادل رشید کا خاندان 1967 میں میرپور آزاد کشمیر سے برطانیہ منتقل ہوا ان کے بھائی ہارون اور عمار بھی کرکٹر ہیں ۔

اسی طرح پاکستانی نژاد معین علی برمنگھم میں پیدا ہوئے ان کے دادا میرپور آزاد کشمیر سے برطانیہ منتقل ہوئے رپورٹس کے مطابق دونوں متذکرہ برطانوی کھلاڑیوں کے خاندان کے افراد اردو اور پنجابی زبان سمجھ سکتے ہیں ۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔