اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری ،اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ودیگر قومی سیاسی قیادت نے نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔
ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے استنبول، ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں، صدر مملکت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے زخمی افراد کی جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، عالمی دنیا کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ، محصوم انسانوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا دھماکے کے نتیجے میں جاں افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد ن ے بھی ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ترکیہ حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں
وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی جانب سے ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی مذمت و قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکوں و دہشت گردانہ کارروائیوں سے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے استنبول بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین و ترک قوم سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔