اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی اچھا کھیل کھیلا،کم اسکور کے باوجود آپ نے بھرپور کوشش کی اور اچھی باؤلنگ کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا، پاکستان نے بھی اچھا کھیل کھیلا،کم اسکور کے باوجود آپ نے بھرپور کوشش کی اور اچھی باؤلنگ کی۔