لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کل سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلا ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسڑیوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے
پی ٹی آئی ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ ایم این ایز صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ رجسڑی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسڑیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔