نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں،نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔

گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں،آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی،فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30نومبر تک آر یاپارہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگھٹا لگا ہوا ہے۔

نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔