بلوچستان کو بھی بدترین مالی و اخلاقی اور انتظامی کرپشن نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور سودی نظام معیشت کی وجہ ہے۔ ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن جبکہ بلوچستان کاکرپشن65فیصدلمحہ فکریہ ہے ایک ارب کے منصوبہ میں 65کروڑکی لوٹ مار بلوچستان کو تباہی وبربادی تک پہنچادیاہے بلوچستان کو بھی بدترین مالی و اخلاقی اور انتظامی کرپشن نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔سودی معیشت اور بدعنوانی سے نجات میں ترقی وخوشحالی ہے۔جماعت اسلامی کے ستائیس سالہ عدالتی جدوجہد کے ذریعے سودی معیشت سے نجات مل رہی ہے

۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن دونوں سڑکوں اور ایوانوں میں ملکر بیٹھے ہوئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ پی ٹی آئی وپی ڈی ایم نے سال ہا سال اقتدارمیں بار بار رہنے کے باوجودعوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔بچے تعلیمی اداروں اورنوجوان روزگار،عوام ترقی وخوشحالی سے محروم ہیں غلط نظام اور نااہل ناکام حکمرانوں بااختیار طبقات کی وجہ سے عوام پرعدل وانصاف اور ترقی اورخوشحالی کے دروازے بند ہیں۔ عوام کرپشن ،فرسودہ اور کھوکھلے نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایمان دار اور اہل قیادت کا ساتھ دیں

جماعت اسلامی نے ستائیس سال سودی معیشت کے خلاف عدالتی جنگ لڑی ۔اسلامی جمہوری پاکستان کے سودی معیشت کی صورت میں اللہ اور اس کے رسولۖ سے جنگ جاری ہے۔ کرپشن ختم ہوگی تو عوام کے وسائل عوام پر خرچ ہوں گے اب بدعنوانی حکومتی نااہلی اور ناکام حکمرانوں بدعنوا ن بیوروکریسی کی وجہ سے وسائل عوام کے بجائے چند خاندان وکچھ افراد پر خرچ ہورہے ہیں جماعت اسلامی بدعنوانی ختم کرکے ہم ملک کے وسائل یہاں کے پریشان حال عوام پر خرچ کریں گے ملک میں ترقی،خوشحالی اور امن کا واحد راستہ پُرامن اسلامی، جمہوری انقلاب ہے۔

جماعت اسلامی اپنے پرچم ، انتخابی نشان اور کرپشن فری اسلامی پاکستان کے منشور کے تحت انتخابات میں جائے گی جماعت اسلامی عوامی رابطوں، پائیدار جمہوریت اور صاف اور شفاف الیکشن پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اقتدار میں آنے کے لیے دوسری جماعتوں کی طرح کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ کارکنان مکمل یکسوئی اور محنت کے ساتھ جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ حکمران جماعتیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہو گئیں ہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی انھیں بے نقاب کر دیا ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ حکمران جماعتوں کی پالیسی عوام کی خدمت نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ ہے