بنکاک(صباح نیوز)پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر عاصم خان نے ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل کوالیفائی کر لیا۔
عاصم خان نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے فائٹر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔اس سے قبل عاصم خان نے بھارت کے ہیوش ریڈی کوپہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔
عاصم خان فائنل میں قزاقستان کے مصعب یرناز سے مدمقابل ہوں گے، 61کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں عاصم خان کامیابی حاصل کرنے کے لئے کل ایکشن میں ہوں گے۔