کراچی،سپر ہائی وے پر کار سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق


کراچی (صباح نیوز) کراچی میں سپرہائی وے قاسم گوٹھ میں کار سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ سفید کار میں سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5 گولیاں لگیں، واقعہ کی جگہ سے شواہد جمع کرلئے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ قتل کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعہ کی جگہ سے 5خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لئے بھیجا جائے گا۔