اومی کرون ، سپین ، فن لینڈ اور یونان میں پہلے کیسز کی تصدیق


میڈرڈ،ایتھنز(صباح نیوز) عالمی سطح پر اومی کرون وائرس کے پھیلا ئو بڑھنے لگا ،سپین، فن لینڈ اور یونان میں بھی پہلے کیسز کی تصدیق ہو گئی، نئے ویرینٹ کو روکنے کے لئے ممالک نے پابندیاں سخت کردیں۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سپین ، فن لینڈ اور یونان میں بھی اومی کرون کے پہلے کیسز سامنے آ گئے، امریکی ریاست منی سوٹا میں بھی نئے ویرینٹ کا دوسرا کیس منظر عام پر آگیا، انگلینڈ میں ایسے شخص میں اومی کرون کا ٹیسٹ مثبت آیا جس نے حال میں کسی بیرونی ملک سفر نہیں کیا تھا۔

یورپی یونین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں اومی کرون ویرینٹ یورپ کے آدھے سے زائد کیسز کا باعث بنے گا، وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لئے جرمنی نے غیر ویکسین شدہ افراد کے لئے لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ناروے نے عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی، جہاں تک ممکن ہو عوام گھر سے کام کریں گے، سو سے زائد افراد کی کسی بھی تقریب میں شرکت پر پابندی ہوگی۔چین نے اومی کرون وائرس کے انسداد کے لئے نئی ویکسین کی تیاری کے لئے تحقیق کا آغاز کردیا۔