لندن(صباح نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر وزیر اعطم شہباز شریف کا بھی ردعمل آگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی شکست پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کرکے 2021 کے پاک بھارت میچ کی یاد تازہ کردی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا تو اس اتوار 152/0 کا مقابلہ 170/0 سے ہوگا،
واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہراکر اسکا غرور خاک میں ملادیا تھا۔2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان کی اووپنگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان نے اکیلے ہی 17 ویں اوور میں بنالیا تھا۔
جبکہ آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں ہونے والے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے پھر وہی تاریخ دہرائی اور بھارت کے 169 رنز کے ہدف کو انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے اکیلئے ہی بنا ڈالا۔