اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے، اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی رقم اے ڈی بی کے بریس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔۔