کراچی(صباح نیوز)گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹائون میں بنے ڈانسنگ فاؤنٹین کے نزدیک ایک گاڑی کھائی میں گر گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی بچی اسوقت لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیرعلاج ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثہ زیر تعمیرعمارت کے گڑھے میں گاڑی گرنے سے پیش آیا۔
اہلخانہ کے مطابق متاثرہ خاندان بحریہ ٹاؤن کے رہائشی تھے جو ایک سال قبل ہی بحریہ ٹاؤن میں آ کر آباد ہوئے تھے،اس سے قبل متاثرہ خاندان شاہ فیصل کالونی کی رفاع عام سوسائٹی میں رہائش پذیر تھا۔
مرنے والوں میں گھر کے سربراہ احمر، ان کی زوجہ، ان کا بیٹا، ان کی ایک بہن اور بھانجا شامل ہیں۔
اہلخانہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مرنے والے خاندان کے سربراہ احمر ایک سول انجینئرتھے ۔