اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جعلی مولوی شکست خردہ ہے،صدر پاکستان بننے کا خواب چکناچور ہونے کے بعد اسکی چیخ و پکار دیدنی ہے، یہ مولوی اور اسکی جماعت سیاست سے آوٹ ہو چکے،عمران خان کا مقابلہ انکے بس کی بات نہیں، فضل الرحمن امریکہ کے ترلے کر کے اقتدار حاصل کرنا چاہتا تھا،قوم اب اس جیسے بکا سیاستدانوں کا محاسبہ کر چکی ہے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فسادی و فسطائی مولوی نے قاتلانہ حملے میں عمران خان کے زخموں کے حوالے سے جو گھٹیا گفتگو کی وہ اسکی گندی ذہنیت کی عکاس ہے، فضل الرحمن کی ساری کی ساری سیاست ایک ڈھونگ اور گھٹیا پن کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کے منہ سے اخلاقیات اور ملک کی سلامتی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان گولیاں کھا کر بھی اپنی عوام میں موجود ملک کے غداروں کو للکار رہا ہے، چوروں کا ٹولہ پہلے اداروں کی عزتیں اچھالتا رہا اور اب عوامی احتساب اور چوری بچانے کی خاطر انہی کی آڑ لیے ہوئے ہے، پوری قوم عمران خان کی دلیری کو سلام پیش کر رہی ہے اور چوروں بدمعاشوں کو لعن طعن کر رہی ہے۔
،صدر پاکستان بننے کا خواب چکناچور ہونے کے بعد اسکی چیخ و پکار دیدنی ہے، یہ مولوی اور اسکی جماعت سیاست سے آوٹ ہو چکے،عمران خان کا مقابلہ انکے بس کی بات نہیں، فضل الرحمن امریکہ کے ترلے کر کے اقتدار حاصل کرنا چاہتا تھا،قوم اب اس جیسے بکا سیاستدانوں کا محاسبہ کر چکی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ہی ڈرامے کر کے اپنی اپنی چوری کو تحفظ فراہم کرنا ہے، منگل سے عمران خان کا قافلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے،بزدلوں میں ہمت ہے تو روک لیں، چوروں اور مکاروں کا ایجنڈا ہے کہ اتنا جھوٹ بولا جائے کہ سچ دھندلا جائے، سائفر ایک حقیقت ہے اسکو کرائم منسٹر شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی میں خود تسلیم کر چکا ہے، لانگ مارچ پر بزدلانہ کارروائیاں کروانے والے جانتے ہیں کہ عوام کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، چوروں،مکاروں،سازشیوں اور ظالموں کا قلع قمع عوامی انقلاب سے ہو کر رہے گا،وقت قریب ہے، لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھ کر دھوکے بازوں اور سازشیوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔