ایڈیلیڈ(صباح نیوز)نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔
ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کی مابین میچ کواٹر فائنل کی صورت اختیار کرچکا ہے۔
پہلے بیتنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا کوئی بلیباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پروٹیز کو 13 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے میدان سجے گا جب کہ گروپ 2 کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں ہوگا۔