امیرجماعت اسلامی سندھ کی سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینرپرفائرنگ کی مذمت


کراچی( صاح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی اوراصل حقائق سے قوم کا آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ پرامن احتجا ج ہرشہری کا آئینی ودستوری حق ہے مگرسیاسی کشیدگی،گولی اورگالی کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے دونوں اطراف سے جوزبان استعمال کی جارہی ہے وہ افسوس ناک ہے۔

صوبائی امیرنے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت زخمی کارکنوں کی جلدصحتیابی کی دعا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ مارچ سمیت سیاسی اجتماعات کی حفاظت اور طاقت کے استعمال کی بجائے افہام وتفیم کے ساتھ مسائل کو حل کیا جائے۔