عمران خان کامقصد انتخاب نہ انقلاب،مرضی کے آرمی چیف کیلئے بیتاب ہے، حافظ حمد اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہوشاٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔عمران خان کامقصد نہ انتخاب ہیں نہ انقلاب وہ مرضی کے آرمی چیف کے لیے بیتاب ہے۔جس نے انہیں گود میں لیا، پالا، پوسا ،جتوایا، اقتدار دیا، 4 سال چلایااسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھارہا ہے۔ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہے ان کی ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو،تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو،تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود، تم بھی ملک میں مارشل لا چاہتے ہوکیونکہ تم مشرف کے پیداوار ہو، تم نے مشرف مارشل لا ء کی حمایت کی ریفرنڈم میں انکے پولنگ ایجنٹ تھے۔ عمران خان سن لوپی ڈی ایم آئین اورجمہوریت پرکسی قسم کی کمپرومائز نہیں کریگی۔ آپکو تکلیف نیوٹریلٹی سیہے اور نیوٹریلٹی کی سیٹی بج چکی ہے اور بجتی رہے گی یہ آئینی سیٹی ہے۔