اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں تیز کرتے ہوئے سی ڈی اے سے ایمبولینسز مانگ لیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے لئے سی ڈی اے سے دس ایمبولینسز مانگ لی ہیں جس سلسلے میں اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیاکہ صورتحال کے پیش نظر دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔