وزیر آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں ہزاروں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والا لانگ مارچ پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا مارچ بن گیا ہے جس میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں جس کو شک ہے آکر چیک کرلے۔
انہوں نے کہا کہ 10 نومبر کے بعد 20 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔