کراچی(صباح نیوز)اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں فاروق ستار سمیت 6ملزمان بری کر دیئے گئے ۔بد ھ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا، بری ہونے والوں میں وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن ،عامر خان ، قمر منصوراور محفوظ یار خان شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔