کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سب انجینئر کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگھوپیر کی حدود حب ریزروائر واٹر بورڈ کالونی میں موٹر سائیکل سوار افراد نے سب انجینئر محمد فرقان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے۔
مقتول کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سب انجینئر کے فرائض انجام دے رہا تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں اور شبہ ہے کہ مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہو، واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔