حکومت پٹرول پر ٹیکس ڈیوٹیز کی مد میں 27روپے 24پیسے وصول کرنے لگی


اسلام آباد(صباح نیوز)عوام پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبنے لگی اور پٹرول پر ٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں 27روپے24پیسے کی وصولی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر 31روپے 26پیسے فی لٹر ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد ہے جبکہ پٹرول کی قیمت خرید 118روپے 58پیسے اور قیمت فروخت 145روپے 82پیسے مقرر ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت خرید 111روپے 36پیسے اور قیمت فروخت 142روپے 62پیسے فی لٹر ہے، پٹرول پر 3روپے 91پیسے فی لٹر ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے جبکہ پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 2روپے 97پیسے فی لٹر ہے اورپٹرول پر 4روپے 40پیسے فریٹ مارجن عائد ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پٹرول پر لیوی 13روپے 62پیسے،سیلز ٹیکس 2روپے 34پیسے فی لٹر وصول کیا جارہا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر 3روپے 30پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 2روپے 97پیسے عائد ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2روپے 6پیسے فریٹ مارجن عائد ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 13روپے 14 پیسے،سیلز ٹیکس 9روپے 79 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔