کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے سوراب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 19کلو میٹر تھی، زلزلہ کا مرکز قلات سے 45 کلو میٹر دور جنوب میں تھا
زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ پڑھتے رہے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔