آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی


لاہور(صباح نیوز)دورہ پاکستان کیلئے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دورہ پاکستان پر آئی آئرش ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

آئرلینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، لارا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کی کپتانی کریں گی، ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا