اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے احسن بھون کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں احسن بھون اور تمام منتخب باڈی کو بہت مبارک، موجودہ صدر نے سپریم کورٹ بار کو چند سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بنا کر رکھ دیا تھا مجھے امید ہے آپ بار کی علیحدہ اور آزادانہ شناخت بحال کریں گے۔